ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرجن اور ویاپم گھوٹالوں کی جانچ پرمودی کی توجہ کیوں نہیں؟ بدعنوانی پردوہرے معیارکے لیے سی پی ایم نے بی جے پی کوآڑے ہاتھوں لیا

سرجن اور ویاپم گھوٹالوں کی جانچ پرمودی کی توجہ کیوں نہیں؟ بدعنوانی پردوہرے معیارکے لیے سی پی ایم نے بی جے پی کوآڑے ہاتھوں لیا

Tue, 26 Sep 2017 21:47:02    S.O. News Service

 

نئی دہلی26ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ۔ایم) نے آج یہ کہہ کر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی حکومتیں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف بدعنوانی کے معاملات میں’’منافقانہ چال‘‘ چل رہی ہیں۔مودی حکومت جہاں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف معاملات میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، جبکہ مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالہ اور بہار میں سرجن ہاؤسنگ گھوٹالے کی جانچ میں کوئی سرگرمی نہیں دکھائی جارہی ہے۔پارٹی کی پولٹ بیورو نے ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومتوں کی منافقت اس حقیقت سے ظاہر ہوتی ہے کہ وہ جہاں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف بدعنوانی کے معاملات میں جس تیزی سے کارروائی کررہے ہیں، ویسی سرگرمی گزشتہ تین برسوں میں اپنے لیڈروں کے خلاف درج مقدمات میں نظر نہیں آئی ، حتی کہ مودی حکومت نے گزشتہ تین سال میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ لوک پال قانون کو نافذ کرکے لوک پال مقرر کرنے کی سمت میں کوئی اقدام نہیں کیا۔


Share: